کرائمز
سیشن کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، سماعتوں کا سلسلہ بحال
لاہور (آئی این پی ) لاہورسیشن عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد معمول کا عدالتی کام دوبارہ شروع ہوگیا۔چھٹیوں کے بعد پہلے روز عدالتوں میں 5 ہزار سے زائد کیس سماعت کے لیے مقرر کیے گئے۔ عدالتوں کے برآمدے صبح سویرے سے پیشیوں کی آوازوں سے گونجتے رہے جبکہ درخواست ضمانتوں کے حوالے سے خاصا رش دیکھنے میں آیا۔