علاقائی خبریں

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید کا اجلاس سے خطاب

گوجرانوالہ:یکم ستمبر 2025(۔ ) ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید نے سیلاب کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات میں عوامی خدمت اور بروقت ریلیف اقدامات حکومت اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیموں اور این جی اوز کا کردار بھی نہایت اہم ہے جو ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کی این جی آوز کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیرا اقبال ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظل ہما ،شائن فاؤنڈیشن سے بلال عنایت بٹ اور مختلف این جی آوز کے سربراہان اجلاس میں شریک تھے
ارشاد وحید نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے شبانہ روز کوشاں ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر این جی آوز کے ساتھ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے باہمی رابطے میں ہے انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز کو چاہیے کہ وہ متاثرہ خاندانوں تک خوراک، ادویات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ مزید یہ کہ ریلیف کیمپوں میں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیرا اقبال نے کہا کہ سماجی بہبود کے محکمے نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے این جی اوز کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس میں شریک نمائندگان نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button