علاقائی خبریں

مریم نوازکی ٹیم صوبہ بھر میں دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف

لاہور (آئی این پی)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب ٹیم صوبہ بھر میں دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں ہزاروں سیلاب متاثرین کے لئے صبح ،دوپہر اورشام کے کھانے کا اہتمام کیاجارہا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم فلڈریلیف کیمپ میں کھانے کی فراہمی پر رپورٹ لیتی رہیں۔ صوبائی وزراء، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر خود جاکر سیلاب متاثرین کو کھانا پیش کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سیلاب متاثرین کو خشک راشن کی فراہمی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں بوٹس پر جاکرسیلاب متاثرہ علاقوں میں گھر گھر کھانا مہیا کرنے میںمصروف ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھر وںمیں مقیم ہزاروں خاندانوں کو کھانا بھی پہنچایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ریسکیو ٹیم کو ہر جگہ پہنچنا چاہیے ،کوئی سیلاب سے متاثرہ فرد کھانے سے محروم نہ رہے۔ پاکپتن ، خانیوال کے فاضل شاہ اور دیگر علاقوں کے فلڈ کیمپوں میںمقیم سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لئے عمدہ ناشتے کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ ساہیوال کے ریلیف کیمپوں میں کھانا اور متاثرہ علاقوں میں راشن کی فراہمی جاری ہے۔ بورے والااور دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی بھی جاری ہے۔ بہاولنگر کے دریائے بیلٹ کی تمام تحصیلوں کے متاثرہ علاقوں میں کھانا اور خشک راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ تحصیل شجاع آباد کے فلڈریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے کم سن بچوں کو دودھ فراہم کیا جارہا ہے۔ کبیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن کی فراہمی اور متاثرہ خاندانوں کو کھانا بھی مہیا کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button