علاقائی خبریں

حکومت کاہائر ایجوکیشن کمیشن میں نئی ملازمتوں کا اعلان

لاہور( آئی این پی)پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا، درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ملازمتوں کا اعلان کیا، انہوں نے لکھا کہ درخواست جمع کروائیں اور محکمے کا حصہ بنیں۔ رانا سکندر حیات نے بتایا کہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2025 ہے۔ انہوں نے درخواست دہندگان کی آسانی کے لئے لنک بھی شیئر کیا۔درخواست دہندگان کی عمریں 40 سے 65 سال کے درمیان ہونی چاہئیں جبکہ ماہانہ تنخواہ 50 ہزار سے ساڑھے 3لاکھ روپے کے درمیان ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار 25 ستمبر 2025 تک آن لائن درخواست فارم جمع کرائیں۔ آن لائن درخواست فارم کی صحیح دستخط شدہ ہارڈ کاپی سی وی، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، تعلیمی و پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹس کی کاپی اور حالیہ رنگین تصاویر کے ساتھ 26 ستمبر 2025 شام 5 بجے تک رجسٹرڈ کورئیر یا پوسٹ کے ذریعے دیئے گئے پتے پر جمع کروائیں، امیدواروں کا پنجاب ڈومیسائل ہونا ضروری ہے صرف مختصر فہرست والے امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا،درست بینک ڈرافٹ یا پے آرڈر یا ڈپازٹ سلپ موصول ہونے کے بعد ہی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ڈائرکٹر جنرل اور ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے 2000 روپے، ڈپٹی ڈائریکٹر کے لئے1500 روپے، پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اکاﺅنٹنٹ، نیٹ ورک اسسٹنٹ اور ریسرچ اسسٹنٹ کی پوسٹ کیلئے 1000 روپے ہیں۔بینک آف پنجاب اکاﺅنٹ نمبر 6580045615700054 برانچ کوڈ 0320۔درخواست دہندگان کو ہر پوسٹ کے لئے علیحدہ علیحدہ درخواست دینی ہوگی جس میں پوسٹ کا نام لفافے پر واضح طور پر درج ہے۔پہلے سے سروس میں موجود افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی درخواستیں مناسب چینل (یعنی ڈپارٹمنٹ این او سی) کے ذریعے جمع کرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button