2 منشیات فروش ملزمان گرفتار8کلو سے زائد چرس برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نشہ مکاؤ مہم سیلاب میں عوامی تحفظ کے ساتھ ساتھ منشیات کے خلاف آپریشن جاری 2 منشیات فروش ملزمان گرفتار8کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے حکم پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہےسرکل ٹوبہ۔ تھانہ سٹی ٹوبہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری نشہ مکاؤ مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ملک شاہد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ ندیم ایس آئی، حسنین طارق ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت علاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ بائی شریف دربار کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالوحید ولد ایوب قوم راجپوت سکنہ محلہ اسلام پورہ بھلیر روڈ ٹوبہ کو رنگے ہاتھو ں قابو کیا۔ جس کے قبضہ سے 02کلو 300گرام چرس برآمد ہوئی
سرکل کمالیہ۔اے ایس پی کمالیہ معازالرحمان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ علی عمر ایس آئی،ارشد ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے ریلوے کمالیہ کے قریب کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے 5کلو790گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ٹوبہ پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر محاظ پر برسرپیکار ہے ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار