ڈاکٹر آصف راؤ کا سیلاب متاثرہ کیمپوں کا دورہ
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ڈی ایچ او) شجاع آباد، ڈاکٹر آصف راؤ نے آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہر ایک خیمے میں جا کر متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی اور ان سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ڈاکٹر آصف راؤ نے متاثرین کو آگاہ کیا کہ مریضوں کے لیے تمام ادویات اور ویکسینز مریم نواز ہیلتھ کلینکس، کلینک آن وہیلز اور فیلڈ اسپتال میں مکمل طور پر مفت دستیاب ہیں۔ انہوں نے موجودہ صورتِ حال میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دی۔ڈاکٹر آصف راؤ نے تمام ہیلتھ سہولیات، جن میں موبائل کلینکس اور فیلڈ اسپتال شامل تھے، کا معائنہ کیا اور وہاں موجود ادویات کے اسٹاک اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا ہم سب مل کر اس آزمائش سے ضرور باہر نکلیں گے۔ حکومت اور محکمہ صحت عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اور ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر آصف راؤ نے متعلقہ طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف رہیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔