علاقائی خبریں
جاوید ممتاز لکھویراکا 121 سیون ای آر میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
ساہیوال کسووال (فرحان عباس قریشی)اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے 121 سیون ای آر میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیمپ میں قائم رہائشی انتظامات، طبی امداد اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے مسائل سنے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت پنجاب مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔