علاقائی خبریں

ایم ڈی اے انتظامیہ شہر کے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سرگرم

شجاع آباد (مظہرتاج قریشی) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ چوک کی جانب مسلم سکول سے ملحقہ روڈ سائڈ پر درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سکول کا رقبہ شامل کر کے چوڑا کیا جا رہا ہے ۔روڈ کی وائڈننگ مکمل ہونے کے بعد چوک کو خوبصورت بنانے کے لئے سکول کی دیواریں پر دیدازیب ڈیزائننگ بھی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم سکول سے ملحقہ روڈ سائڈ کی وائڈنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ روڈ کی کارپیٹنگ کا کام واپڈا کے پول شفٹ نا ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ایم ڈی اے کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے جاری پروجیکٹ بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونگی نمبر 9 اور سیداں والا بائی پاس چوک پر بھی ٹریفک مسائل کے حل کے لئے متعلقہ اداروں کی مشاورت سے ری ڈیزائننگ کی جا رہی ہے۔ سیداں والا بائی پاس چوک پر ٹریفک سروئے کے مطابق ٹریفک روانی کو بہتر کرنے کے لئے کام جاری ہے۔ بوسن روڈ پر پروٹیکٹڈ یو ٹرن بنانے سے ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button