کرائمز

ناقص نوٹ دینے پر بدتمیزی اور اکاؤنٹ ختم کرنے کی دھمکی

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد میں ایم سی بی بینک کے عملے کی جانب سے صارف کے ساتھ ناروا سلوک اور ناقص نوٹ جاری کرنے کے معاملے نے شہری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے متاثرہ کسٹمر شیخ عبدالوحید کے مطابق انہوں نے بینک سے 10 لاکھ روپے کا چیک کیش کرایا جس پر کیشئر نے انہیں پانچ پانچ لاکھ روپے کی دو کاپیاں فراہم کیں۔ تاہم ایک کاپی میں 5 ہزار روپے مالیت کا پرانا اور ٹیپ زدہ نوٹ شامل تھا شیخ عبدالوحید کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں فوری طور پر کیشئر اور منیجر سے شکایت کی لیکن بینک عملے نے نوٹ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔ اسی دوران ایک اور صارف محمد کاشف نے بھی الزام عائد کیا کہ اسے پانچ ہزار روپے کے دو الگ الگ نمبر والے نوٹ دیے گئے، تاہم اس کی شکایت پر بھی کوئی کارروائی نہ کی گئی۔عبدالوحید کے مطابق جب انہوں نے نوٹ تبدیل کرنے پر اصرار کیا تو بینک عملے نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ ان کا اکاؤنٹ بند کرنے کی دھمکی بھی دی۔ متاثرہ کسٹمر نے دعویٰ کیا کہ بحث و تکرار کے بعد بھی نوٹ تبدیل نہ کیا انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعے کی شکایت ایم سی بی ہیڈ آفس کراچی ہیلپ لائن پر بھی درج کرا دی گئی ہے، جہاں سے پندرہ دن میں کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ عبدالوحید کے بقول کیشئر نے اعتراف کیا کہ "پرانے اور ناقص نوٹ ہم اپنے عزیز و اقارب سے لے کر کاپیوں میں شامل کر دیتے ہیں، لیکن بعد میں تبدیل نہیں کرتے عوامی و سماجی حلقوں نے اس ناخوشگوار واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم سی بی کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور صارفین کو ہراساں کرنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button