کرائمز

مبینہ رشوت خوری، موٹر سائیکل سوار سے 2000 روپے وصول

چھانگا مانگا (ذوالفقار علی ڈوگر) پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت خوری کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سردار محمد اپنی موٹر سائیکل پر کسی کام کے سلسلے میں کوٹ رادھا کشن سے چھانگا مانگا جا رہا تھا کہ پولیس ناکے پر اسے روک لیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اس سے دو ہزار روپے طلب کیے اور رقم وصول کرنے کے باوجود کسی قسم کی چالان رسید جاری نہیں کی۔ علاقہ مکینوں نے واقعہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کے اس غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button