کرائمز

5کلو 780گرام چرس اور2کلو750گرام ہیروئن برآمد

گوجرانوالہ (11ستمبر 2025ء)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر انصر سیوا ،ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ انسپکٹر ابوبکر گورائیہ ، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی انسپکٹر لقمان گوندل ، ایس ایچ او تھانہ احمد نگر سب انسپکٹر بلال بٹ اور ایس ایچ او تھانہ صدر کامونکی متین ڈار و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا ۔پیپلز کالونی پولیس نے منشیات فروش ذیشان کوگرفتارکرکے قبضہ سے ایک کلو چارسو بیس گرام چرس ، جناح روڈ پولیس نے ملزم شہباز سے ایک کلو تین سو بیس گرام چرس ، سبزی منڈی پولیس نے ملزم رضوان عرف طوطی سے ایک کلوتین سو دس گرام ہیروئن ،احمد نگر پولیس نے ملزم عاطف کے قبضہ سے ایک کلو پانچ سو چالیس گرا م چرس ،جبکہ ملزم محسن سے ایک کلو پانچ سو گرام چرس اور صدرکامونکی پولیس نے ملزم صدام سے ایک کلو چار سو چالیس گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتےاورضلع بھر میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر انصر سیوا ،ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ انسپکٹر ابوبکر گورائیہ ، ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی انسپکٹر لقمان گوندل ، ایس ایچ او تھانہ احمد نگر سب انسپکٹر بلال بٹ اور ایس ایچ او تھانہ صدر کامونکی متین ڈار اور انکی ٹیموں کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button