ایل ڈبلیو ایم سی نےحویلیوں کے مکینوں کی زندگی دشواربنادی
مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ خصوصی)ایل ڈبلیو ایم سی نےحویلیوں کے مکینوں کی زندگی دشواربنادی،گزرنے کے راستے مکمل بند علاقہ مکین قیدی بن گئے،زہریلی بدبو اورگندگی سے اٹی اشیا سے جانور بھی مرنے لگے،وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں ایل ڈبلیو ایم ایس نے علاقہ مکینوں کی زندگی جہنم بنادی،حویلی پہلواناں والی،حویلی وزیروالی کو جانے والے راستے گندگی ڈال کر مکمل طور پر بند کردیے جس کی وجہ سے علاقہ مکین قیدی بن کر رہ گئے ہیں۔کسی کے عزیز رشتہ دار کا آناجانا بھی ممکن نہیں رہا،کوئی فوتگی ہوجائے تو مکین گندگی سے جنازہ گزارنے پرمجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی سارے شہر کاکوڑا اور گندگی لاکر ہمارے ارد گرد ہھینک کر اور ہمیں تنگ کرنے اور بات نہ ماننے کی سزا دینے کیلیے راستے پر پھینک کر رستوں کوبند دیتے ہیں۔گندگی غلاظت اور بدبو کے بھبھکوں کی وجہ سے سانس لینا بھی کاردشوار ہوچکاہے۔گندگی کی وجہ سے بیماریاں الگ سے پھیل رہی ہیں ۔وزیراعلی کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام ایل ڈبلیو ایم سی کی وجہ ہمارے علاقوں کیلیے موت کا پیام بن چکا ہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ گندگی اور زہریلے کیمیکلز کی وجہ سے جہاں انسانوں کی صحت تباہ ہورہی ہے وہاں پر جانور بھی بیمار ہوکر مر رہے ہیں ۔کئی بھینسیں اسی کاشکار بن چکی ہیں ۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا محاسبہ کرتے ہوئے ہمیں مرنے سے بچایا جائے۔اس سلسلے میں موقف لینے کیلیے بارہا رابطہ کیے جانے کے باوجود ایل ڈبلیو ایم سی کے انچارج نے کال اٹینڈ نہیں کی۔