علاقائی خبریں

پنجاب نارکوٹکس کنٹرول فورس کا صوبے بھر میں منشیات فروشوں ،سمگلروں کےخلاف بھرپور کریک ڈاﺅن

لاہور (آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب کے منشیات سے پاک، صحت مند اور محفوظ پنجاب کے ویژن کے تحت حال ہی میں قائم کی گئی پنجاب نارکوٹکس کنٹرول فورس نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کا آغاز کر دیا ہے۔دو ہفتوں کے دوران خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی 40 کامیاب کارروائیوں میں 30خطرناک سمگلر گرفتار کیے گئے جن میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران اشتہاری ملزمان کی جانب سے مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک اشتہاری ہلاک ہوگیا، جو 8مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، جن میں 4منشیات کے مقدمات اور قتل (302)کا مقدمہ بھی شامل تھا۔پنجاب نارکوٹکس کنٹرول فورس نے اس آپریشن میں 70کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کیں اس کے علاہ ملزمان سے ممنوعہ بور کا اسلحہ، موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی قبضے میں لے لیا۔کانٹر نارکوٹکس فورس کی یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال اور شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں میں جاری ہیں، جن میں منشیات فروشوں کے خلاف 19مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ۔محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن، اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق یہ آپریشن وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق منشیات کے خاتمے اور نئی نسل کو محفوظ مستقبل دینے کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button