علاقائی خبریں

اسرائیل کا قطر پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے:محمدشاہد انصاری

ڈسکہ (نعیم مقصود)تحریک لبیک پاکستان کے رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر محمدشاہد انصاری نے کہا ہے کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اسرائیل چن چن کر اسلامی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے جس سے خطرناک نتائج بر آمد ہو نگے۔۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا دوحہ میں حماس ہیڈ کوارٹر پر حملہ بین الا قوامی انسانی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حملے کیخلاف امت مسلمہ کا اتحاد ضروری ہے۔ ایران کے بعداب قطرمیں حملہ دیگر مسلم ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔شاہد انصاری نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم حکومت اور ریاستی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلسطینی عوام کی عملی حمایت کیلئے آگے بڑھیں اوراسرائیلی جارحیت کو رکوانے کیلئے ہر حد تک جائیں جس طرح امریکہ اسرائیل کی حمایت کا کررہا ہے اسی طرح مسلم حکمرانوں کو بھی فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے، پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم قبلہ اول سمیت پورے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button