علاقائی خبریں

چوچک پریس کلب چوچک رجسٹرڈ کا اجلاس نئے دفتر چوچک پریس کلب میں منعقد

چوچک ( نمائندہ خصوصی) چوچک پریس کلب کے صحافیوں کا اجلاس زیر صدارت علی گوہر وٹو ہوا۔ اجلاس میں ہر صحافی کے مسائل سنے گئے اور ان پر عمل درآمد کا طریقہ کار وضع کیا گیا۔ کچھ صحافیوں نے شکایت کی کہ ایس ایچ او چوچک کو کوئی انفارمیشن دینی ہو تو فون نہیں اٹھاتے ۔ اس پر ان کو یقین دہانی کروائی گئی کہ ان سے بات کی جائے گی ۔ ان کو صحافیوں کے علاؤہ ہر سائل کا فون سننا چاہیے۔ اگر وہ نہیں سنیں گے تو یہ مسئلہ افسران بالا کے نوٹس میں لایا جائے گا ۔ صحافی معاشرے کی آ نکھ اور کان ہوتے ہیں اور کہیں پر کوئی غیر قانونی کام دیکھتے ہیں تو پولیس کو رپورٹ کرتے ہیں۔ اگر پولیس اپنے کان بند کر لے تو وہ اپنا کام کیسے کر سکتے ہیں۔ اس کا اظہار سینئر صحافی اعجاز بھٹی نے اپنی تقریر میں کیا۔ رانا حامد عطا رسول چیئرمین چوچک پریس کلب ‘ اصعر قادری سرپرست اعلیٰ اور محمد سعید نے پریس کلب کی ڈویلپمنٹ کے لیے فنڈز کا اعلان کیا جس کو تمام صحافیوں نے سراہا۔ آ خر میں دعائے خیر کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔ رائے رضوان اقبال نے اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button