علاقائی خبریں

نقصانات کے تخمینے کے لیے ایک جامع سروے شروع کرنے کی منظوری

شجاع آباد (مظہرتاج قریشی) کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ یہ سروے موضع کی سطح پر کیا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندانوں اور علاقوں کا درست ریکارڈ مرتب ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مشترکہ سروے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں فوج اور سول اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اس سروے میں انسانی جانوں کے ضیاع، زخمیوں، مکانوں کو پہنچنے والے نقصانات، کھڑی فصلوں اور مال مویشیوں کے نقصانات کی مکمل تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اربن یونٹ کی فراہم کردہ اینڈرائڈ ایپلیکیشن کے ذریعے سروے کا عمل مکمل کیا جائے گا جبکہ جمع شدہ ڈیٹا کی تصدیق نادرا، PLRA اور دیگر متعلقہ اداروں سے کرائی جائے گی کمشنر عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ اہل متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی بینک آف پنجاب کے ذریعے کی جائے گی اس مقصد کے لیے ڈسبرسمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے جہاں بائیومیٹرک تصدیق، اکاؤنٹ ایکٹیویشن اور فوری ادائیگی کی سہولت موجود ہوگی انہوں نے بتایا کہ ضلع کی سطح پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر فوکل پرسن کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ روزانہ کی رپورٹنگ، سخت نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ سروے ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈیش بورڈ پر کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جو سات دن کے اندر فیصلے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح متاثرہ عوام کو فوری اور شفاف امداد فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button