کرائمز

قبولہ شریف :گراؤنڈ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل،تعفن پھیلنے لگا

قبولہ شریف (حافظ غلام مصطفیٰ وٹو) 18 کے بی میں حکومت کی جانب سے بنایا گیا گراؤنڈ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل ۔ معززین کی جانب سے ڈی سی پاکپتن شریف کو تحریری درخواست گزاری گئی پر تاحال کوئی عمل درآمد نہ ہوا قبولہ شریف کے نواحی گاؤں چک نمبر 18 کے بی کے رہائشی محمد عارف ولد غلام رسول قوم چشتی و دیگر معززین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گاؤں ہذا میں سرکاری گراؤنڈ کے عوض دو ایکڑ رقبہ چھوڑا گیا ہے تاکہ گاؤں کے لڑکے و بچے اپنے اضافی ٹائم میں کھیل کود سکیں یہ گزشتہ چند دن سے بلدیہ افسران آس پاس کے تمام علاقہ کا کوڑا کرکٹ وغیرہ اٹھا کر مذکورہ گراؤنڈ میں پھینک رہیں ہیں بلدیہ افسران کو گاؤں کے تمام معززین وغیرہ اور سکول ہیڈماسٹر صاحب نے متعدد بار منت سماجت کی کہ ایسا نہ کرو چونکہ مذکورہ گراؤنڈ کے قریب گورنمنٹ بوائز سکول،قبرستان ،مسجد انوار مدینہ ،دربار بابا عارف شاہ اور دیہہ ہذا آبادی ہے اس لیے سکول ٹیچرز عملہ ،طلباء کو کافی مشکلات کا سامنا ہے مگر بلدیہ افسران بضد ہیں اور بہت زیادہ مقدار میں گند وکچرہ وغیرہ گراؤنڈ میں پھینک رہیں جو کہ پورے گاؤں کے ساتھ سخت زیادتی ہے مذکورہ گراؤنڈ کے قریب بچوں کا سرکاری سکول ہونے کی وجہ سے سارہ دن بدبو آتی ہے اس لیے بچوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے بلدیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پورے گاؤں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے بذریعہ درخواست استدعا ہے کہ جلد از جلد بلدیہ افسران کو مذکورہ گراؤنڈ میں پھینکنے سے روکے جانے کے احکامات صادر فرمائے جائیں گاؤں ہذا کے معززین نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحب ،کمشنر ساہیوال ،ڈی سی پاکپتن شریف ،اے سی عارف والا سے اپیل کی ہے گراؤنڈ میں گند پھینکنے سے روکے جانے کے احکامات صادر فرمائے جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button