شکیل موٹر سائیکل چور گینگ کے 3ملزمان پولیس کی گرفت میں
گوجرانوالہ (22ستمبر 2025ء)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں موٹرسائیکل چوروں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظرایس پی صدرمرزابلال حسن کی ہدایت پر ڈی ایس پی کامونکی حافظ امتیاز کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ ایمن آبا دسب انسپکٹر ارشاد شاہ ودیگران نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکیل موٹرسائیکل چور گینگ کے تین ارکان کوگرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے دوعدد موٹرسائیکل ،نوے ہزارروپے نقدی اورناجائزاسلحہ برآمد کرلیا ۔گرفتارملزمان میں شکیل ،فیصل اورحسن رضا شامل ہیں ۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر جھپٹہ مار کے متعدد شہریوں سے نقدی چھینی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔