کرائمز

منشیات فروش کو 20 سآل قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

اوکاڑہ ( وحیدانصاری)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروش کو 20 سآل قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا. استغاثہ کے مطابق پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے نومبر 2024 میں حویلی روڈ سے ایک منشیات فروش کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 12200 گرام چرس برآمد کی تھی. جس کا تھانہ صدر دیپالپور میں مقدمہ نمبر 1824/24 درج کیا تھا. پولیس نے میرٹ پر تفشیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا تھا. عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء پر منشیات فروش کو 20 سآل قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ڈی پی او راشد ہدایت کے تفشیشی افسر اور لیگل ٹیم کو شاباش دی#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button