3 دن میں اندھا قتل ٹریس، ملزم گرفتار، آلہ قتل برامد
چوک سرور شہید(مرزا شہزاد بیگ )چوک سرور شہید تھانہ سٹی سرور شہید پولیس کی بڑی کارروائی، 3 دن میں اندھا قتل ٹریس، ملزم گرفتار، آلہ قتل برامد تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی سرور شہید پولیس کو شان علی ولد منور حسین کیطرف سے اطلاع دی گئی کہ اس کے بھائی بلال اور بھابھی کو 3 نامعلوم اشخاص نے مل کر قتل کرنے کی غرض سے حملہ کر کے مضروب کر دیا ہے، جو کہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا ہے۔ اس اطلاع پر SHO تھانہ سٹی سرور شہید رانا ہارون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت ریسپانس کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچے، جائے وقوعہ کو کارڈن کرتے ہوئے PFSA کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے، مقدمہ نمبر 535/25 کا نامعلوم ملزمان کے خلاف اندراج ہوا اور ملزمان کا تعاقب پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیکنیکل طریقے سے شروع کردیا گیا، پولیس نے نہایت جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے نا صرف اندھے قتل کو 3 دن کے اندر ٹریس کیا بلکہ قتل کے مرکزی ملزم امان اللہ عرف مانی ولد ہاشم خان چانڈیہ سکنہ ڈی جی خان کو بروقت گرفتار کیا گیا اور ملزم سے آلہ قتل برآمد کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا اور تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کر لیا، پولیس کی بہترین کارکردگی پر عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ ، ڈی ایس پی عبدالشکور قیصرانی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا ہارون اور انکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے پولیس کو مختصر وقت میں اندھا قتل ٹریس کرنے اور ملزم کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے،