کرائمز

پوسٹ گریجوایٹ کالج چوک سرورشہید کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

چوک سرورشہید (تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چوک سرورشہید کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ہزاروں طلباء وطالبات مشکلات کا شکار، روزانہ سینکڑوں رکشے کاریں، موٹر سائیکل کالج آتے جاتے ہیں۔ کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو ترس کھائیں اور ایک ہزار میٹر کا سڑک کا ٹکڑا مرمت کرادیں، طلباء طالبات اور پروفیسرز کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چوک سرورشہید جو کہ ملتان روڈ چک نمبر584/TDA میں واقع ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں یہاں طلباء و طالبات فسٹ ائیر تا بی ایس (ماسٹرز) کی کلاسز میں داخل ہیں۔ لیکن ایم ایم روڈ سے جانب کالج لنک روڈ ایک ہزار میٹر کا ٹکڑا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔ والدین اپنے بچے اور بچیوں کو گاڑیوں، رکشاؤں، موٹر سائیکلز اور کاروں پر کالج چھوڑنے آتے ہیں لیکن سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چوک سرورشہید کے سٹوڈنس خصوصاً طالبات نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سے مطالبہ کیا ہے ہمارے حال پر رحم کھایا جائے اور فوری طور پر ایم ایم روڈ سے کالج تک لنک روڈ کی مرمت و رپئیرنگ کرائی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button