علاقائی خبریں

ٹیو ٹا کالج دولت گیٹ میں روٹ سٹی اویرنس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) چیف ٹریفک افیسر محمد کاشف اسلم کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے ٹیو ٹا کالج دولت گیٹ میں روٹ سٹی اویرنس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق جس میں طلبہ کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، افادیت اور لائسنس بنوانے کا طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا پروگرام کے اخر میں طلبہ کو روڈ سیفٹی پمفلٹس اور کتابچے دیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں سلو موونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکر لگائے جا رہے ہیں تاکہ رات کے وقت ہونے والے حادثات کو کم کیا جا سکے اور اس کے علاوہ رکشہ ڈرائیوروں کو بریفنگ دی گئی کہ اپنے رکشے کی لائٹس کو درست کروائیں اور مڑنے سے پہلے انڈیکیٹرز کا استعمال لازمی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button