علاقائی خبریں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف

قصور (نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر طلبہ کے لئے اہم اعلان کیا ہے۔داخلوں کی تاریخ 2 اکتوبر 2025ء تک بڑھا دی، میٹرک و ایف اے کی فیس مکمل معاف، بی اے کی نصف فیس معاف،ریجنل ڈائریکٹر: محترمہ نائلہ طاہر۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اب طلبہ کو 2 اکتوبر 2025ء تک داخلے بھجوانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیلاب متاثرہ طلبہ کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے میٹرک اور ایف اے کے داخلوں پر مکمل فیس معاف کر دی گئی ہے جبکہ بی اے پروگرام میں نصف فیس معافی دی گئی ہے۔ اس سہولت سے فریش اور جاری دونوں طلبہ یکساں طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ریجنل ڈائریکٹر قصور محترمہ نائلہ طاہر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین سمیت تمام طلبہ کسی بھی مشکل، رہنمائی یا وضاحت کے لئے یونیورسٹی کے ریجنل آفس نزد سٹیل باغ، گلبرگ کالونی قصور سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button