علاقائی خبریں

شجاع آباد: مقام اللہ ہو چوک کے چاروں اطراف ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد کے مرکزی مقام اللہ ہو چوک کے چاروں اطراف میں گہرے گڑھوں نے ٹریفک اور شہریوں کے لیے شدید مسائل کھڑے کر دیے ہیں۔ رات ساڑھے آٹھ بجے کے بعد ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت کے باعث چوک کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ متعدد بار پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر یہ مسئلہ اجاگر کیے جانے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے ہیوی ٹریفک کو روکنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے تفصیلات کے مطابق تنظیم تحفظ حقوقِ شہریان کے صدر عمران عطاری نے شجاع آباد پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہو چوک کے اطراف میں گہرے گڑھے بن چکے ہیں جن کی وجہ سے لوڈر گاڑیاں، بھوسے سے بھری لوڈ ٹرالیاں ہیوی کنٹینرز، اور ایل پی جی گیس کے کنٹینرز کئی مرتبہ حادثے سے بال بال بچے ہیں۔ یہ صورتحال کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اور متعلقہ ہائی وے افسران کی مسلسل چشم پوشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہیوی ٹریفک کی بدولت سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ اللہ ہو چوک کی آرائش و زیبائش پر گزشتہ کئی سالوں میں لاکھوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، مگر ہیوی ٹریفک کی تباہ کاریوں نے ان تمام اخراجات کو ضائع کر دیا ہے عمران عطاری نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اللہ ہو چوک کے اطراف کی سڑکوں کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو حادثات اور نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button