منی سو miniso کا پنڈی بھٹیاں کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
پنڈی بھٹیاں (تحصیل رپورٹر) معروف چائنیز انٹرنیشنل ریٹیلر کمپنی منی سو miniso کا پنڈی بھٹیاں کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ متاثرین میں خوراک کا سامان اور کمپنی کی مصنوعات تقسیم کی گئیں تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود انٹر نیشنل چائنیز کمپنی منی سو miniso کا اپنی ٹیم کے ساتھ پنڈی بھٹیاں کے پانچ سیلاب زدہ دیہاتوں کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں خوراک دودھ، منرل واٹرز، کی بوتلیں اور اپنی کمپنی کی مصنوعات تقسیم کیں، کمپنی کے منیجر اور سٹاف نے اس موقع پر کہا کہ ہم لاھور سے ان سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آئے ہیں ہمیں انکی مدد کر کے بڑی خوشی ہوئی اور دلی سکون بھی ملا سیلاب زدگان کی اس مشکل گھڑی میں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں، کمپنی کو اس بات کا فخر ہے کہ کمپنی نے اس مشکل گھڑی میں انکی مدد کر کے انکے حوصلے کو بلند کیا، جس سے انکے چہروں پر خوشی اور مسکراھٹ ہے سیلاب متاثرین نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ھوئے کمپنی کے مالکان اور سٹاف کو دعائیں دیں اور اس نیک عمل کو سراہا،