علاقائی خبریں

مقامی تعلیمی ادارے میں طلبہ کیلئے روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)چیف ٹریفک افیسر محمد کاشف اسلم کے ہدایت پر ٹریفک پولیس ملتان کی ایجوکیشن یونٹ ونگ کی طرف سے مقامی تعلیمی ادارے میں طلبہ کیلئے روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق
جس میں انچارج ایجوکیشن یونٹ سہیل احمد انسپکٹر نے ٹریفک سگنل، ٹریفک سائن بورڈز، لین لائن ڈسپلن اور سڑک پر دیگر سیفٹی رولز بارے آگاہی دی۔ طلباء سے موٹرسائیکل ڈرائیونگ کے دوران سیفٹی ہیلمٹ کے استعمال کا وعدہ لیا گیا۔ شرکاء کو ڈرائیونگ کی اہمیت اور سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ڈرائیونگ سکولز کے متعلق معلومات فراہم کی۔ لیکچر میں بتایا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے ہماری 26 ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کام کر رہی ہیں۔ اسی طرح ملتان میں 7 ڈرائیونگ سکول بھی قائم ہو چکے ہیں جہاں ماہر انسٹرکٹر ڈرائیونگ کی تربیت دے رہے ہیں۔ ادارہ انتظامیہ نے طباء سے ہیلمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی پاسداری کروانے اور گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کے مناسب انتظامات کرنے کی یقین دہانی کروائی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button