علاقائی خبریں

اسلامی بینکاری کے فروغ سے معیشت کو زبردست تحرک مل سکتا ہے ‘ عامر قدیر

لاہور( آئی این پی)ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے اسلامی بینکاری کے فروغ سے معیشت کو زبردست تحرک مل سکتا ہے ، ہمارے معاشرے میں ایک خاص رجحان ہے اس لئے اسلامی بینکاری کے ذریعے غربت میں کمی ، کسانوں اور کاروباری افراد کی مدد اور انسانی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، اس سے گھروں کی خریداری کے لئے اسکیم کو بھی عروج دیا جا سکتا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیات ایک متوازن راستہ پیش کرتی ہے جس سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ، وفاقی شرعی عدالت نے پاکستان کی بینکنگ صنعت کودسمبر 2027 تک مکمل طور پر اسلامی بینکاری میں تبدیل کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے اس لئے اس پر بر ق رفتاری سے پیشرفت کرنی ہو گی اور یہ خوش آئند ہے کہ اسلامی بینکاری کی جانب سفر زور پکڑ رہا ہے ۔عامر قدیر نے کہا کہ پاکستان میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو کچھ وجوہات کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر سے دور ہیں ، اسلامی بینکاری کے فروغ سے ایک بہت بڑی تعداد بینکاری کے نظام سے جڑ سکتی ہے جس سے معیشت کو بھی دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button