علاقائی خبریں

مسلم لیگ (ن)بلاول بھٹو کی وجہ سے ہی اقتدار میں ہے‘ ندیم افضل چن

لاہور( آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے مسلم لیگ (ن)بلاول بھٹو زرداری کی وجہ سے ہی اقتدار میں ہے جس دن پیپلز پارٹی نے کندھا ہٹا لیا یہ لوگ زمین پر آجائیں گے، لگتا ہے پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کرکے وزیراعظم سے انتقام لینا چاہتی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کے پیچھے پڑ گئی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پر عظمی بخاری کا الزام سیاسی بدنیتی ہے،وزیراعظم نے خود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کارکردگی کو سراہا،بلاول بھٹو کو اعلی کمیٹی کی سربراہی دینا وزیراعظم کے اعتماد کی علامت تھی۔افضل ندیم چن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کا موقف مضبوطی سے پیش کیا،آج بلاول بھٹو پر ہی الزام لگانا افسوسناک اور احسان فراموشی ہے،پیپلزپارٹی کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف کو عظمی بخاری کے بیانات کا سخت نوٹس لینا چاہیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button