علاقائی خبریں

سال 2025 کے پہلے سپرمون کا نظارہ (آج)کیا جاسکے گا

لاہور( آئی این پی) سال 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ آج ( منگل) 7اکتوبر کو کیا جاسکے گا۔سپارکو ترجمان کے مطابق 7اکتوبرکی شام 8 بجکر 47منٹ پرسال 2025 کے تین سپرمونزمیں سے پہلا سپرمون نظر آئے گا،یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فور ی بعد سے طلوعِ آفتاب سے کچھ دیرپہلے تک دیکھا جا سکے گا،سپرمون عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 6.6فیصد بڑا اور 13فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق رواں سال کا سب سے روشن سپرمون نومبر میں متوقع ہے،جب چاند زمین سے صرف 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہو گا،مزید 2 سپرمونز پانچ نومبر اورپانچ دسمبر کو دیکھے جاسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button