علاقائی خبریں

اعجاز چودھری کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت( آج) ہو گی

لاہور( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجازچودھری کی جانب سے نومئی کے کیسز میںسزاﺅں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت آج ( منگل) کو ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوں گے۔اعجاز احمد چودھری نے سانحہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے مختلف مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاﺅں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو چار مختلف مقدمات میں دس ،دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button