علاقائی خبریں
سپیشل برانچ پنجاب میں بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کی سمری تیار
لاہور (آئی این پی) سپیشل برانچ پنجاب میں بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کی سمری تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اورٹیکِنیکل کیڈرمیں بھرتی کی اجازت کے لئے کابینہ سے منظوری طلب کی گئی، پنجاب پولیس کی جانب سے گریڈ 14 سے گریڈ17کی بھرتیوں کی اجازت مانگی گئی۔بھرتیاں سپیشل برانچ کے ٹیکِنیکل کیڈر اور انٹیلی جنس کیڈرکی منظورشدہ آسامیوں پرہوں گی، آسامیوں پر بھرتی 2020ءکے رولز کے تحت رکی ہوئی تھی۔کابینہ سے منظوری کے بعدسپیشل برانچ رولز2020ءمیں ترمیم کے بعد بھرتی کی راہ ہموارہو گی۔انٹیلی جنس کیڈرمیں خفیہ معلومات جمع کرنے والاعملہ شامل ہو گا، ٹیکِنیکل کیڈرمیں سسٹم آپریٹرزٹیکنیِکل افسران اورسپروائزرزکی بھرتی تجویزکی گئی، سپیشل برانچ میں جدیدسکیورٹی وانٹیلی جنس نظام کومضبوط بنانے کے لئے اقدامات کیے گئے۔