علاقائی خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت فریقین سے رپورٹ طلب

لاہور (آئی این پی)لاہورہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پروفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔لاہورہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔دو رکنی بنچ نے وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button