جونئیر کلرک شیخ مختار حسن کرپشن کنگ نکلا
لاہور (سید ناظم رضا نقوی )اندھیر نگری چوپٹ راج اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ دفتر کا ڈائری برانچ کا جونئیر کلرک شیخ مختار حسن 30 ہزار روپے کے عوض وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات ہوا میں اڑانے لگا تفصیلات کے مطابق تحصیل رائیونڈ اسسٹنٹ کمشنر ڈائری برانچ کے جونئیر کلرک شیخ مختار حسن جو خود کو اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کا کارخاص بتا کر چوہنگ کے علاقہ میں شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتا رہتا تھا ذرائع سے معلوم ہوا کہ 2اکتوبر کو احمد فارم ہاوس میں شادی کی تقریب برپا تھی جسمیں ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی تھی جس پر تحصیلدار حافظ عبدالرحمان نے چھاپہ مارا تو پتہ چلا کہ شادی ہال کے مالک ظہور احمد بودلہ نے الزام لگاتے ہوئے ویڈیو بیان میں بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ دفتر کے جونئیر کلرک شیخ مختار حسن جوکہ خود کا تعارف اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کا کار خاص بتاتاہے جسے اسسٹنٹ کمشنر نے شادی ہالز پر کارروائیاں کرنے کے اختیارات دے رکھے ہیں جس نے فی کس شادی کے ایونٹ پر ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر مبلغ 30 ہزار روپے رشوت ریٹ مقرر کیا ہوا ہے اور اجازت دیتا ہے کہ جتنے مرضی کھانے بنواو آپکو کوئی نہیں پوچھے گا جس پر ہم نے اس ایونٹ کا بھی 30 ہزار شیخ مختار حسن کو دیا ہے جس پر تحصیلدار حافظ عبدالرحمان نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے احمد فارم ہاوس کو سربعمہر کردیا