کرائمز
ملزم نیفے میں لگے پسٹل کی گولی عضو تناسل پر لگنے سے شدید زخمی
ننکانہ صاحب(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )3 روز قبل 5 سالہ عظیفہ سے زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ملزم دوران گرفتاری پولیس کے ساتھ گتھم گتھا ہونے سے نیفے میں لگے پسٹل کی گولی عضو تناسل پر لگنے سے شدید زخمی، ملزم یسین مسلح اسلحہ مقدمہ کی پیروی سے باز رکھنے کے لیے مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دے رہا تھا مدعی مقدمہ علی شفا نے 15 پر کال کی تو تھانہ بڑا گھر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کی ملزم سے اسلحہ چھیننے کی کوشش پر ملزم نے اپنا پسٹل دونوں ہاتھوں سے ٹانگوں میں دبوچ لیا ملزم کے اپنے ہی ہاتھوں سے اسکی ٹانگوں کے درمیان فائر چل گیا ملزم اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار، علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل ملزم یسین پر 2015 میں بھی تھانہ بڑا گھر میں زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج ہوا تھا۔