الگ واقعات میں ایک کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق
ٹنڈو محمد خان(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ٹنڈو محمد خان میں دو الگ الگ واقعات میں ایک کمسن بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ، ٹنڈومحمدخان سجاول روڈ پر پاندھی واہ نہر کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زور دار ٹکر لگنے کے نتیجے میں چنگچی رکشے میں سوار 30 سالہ شریمتی کیشو اور اس کا ایک سالہ معصوم بیٹا کیلاش موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا جبکہ پٹیل برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے مین سجاول روڈ پر واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے مین روڈ بلاک کر دیا جسے سٹی پولیس انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرانے کے بعد روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال کروائی اور دھرنا ختم کروایا گیا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بعد ازاں شہر کے میمن اسپتال کے قریب گھریلو پریشانی سے تنگ آ کر نوجوان حسنین مکرانی نے پسٹل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی