کرائمز
وندر ،تیز رفتار پک اپ الٹ گئی،4افراد جاں بحق ،7زخمی
کوئٹہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب تیز رفتار پک اپ ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر الٹنے سے 4افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو وندھر کے علاقے کھرکھیڑا کے مقام پر تیز رفتار پک اپ گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4افرادوقاص،احسان،علی شیر،عمران جاں بحق جبکہ 7افرادمشتاق،عمران،عدنان،شیر یار،عبد الرحمان،کامران،عرفان زخمی ہوگئے نعشوں اورزخمیوں کوفوری طور پر میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے نعشوں اورذخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔