کرائمز
تمبوپولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
ڈیرہ مراد جمالی( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تمبو میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ملزم سے مقتول کا چھینا گیا موبائل فون موٹر سائیکل بھی برامد کر لیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں تمبو چالیس ڈپ کے مقام پر نوجوان جعفر صوبھانی عمرانی کو قتل کر دیا تھا ملزم فرار ہوگئے منگولی پولیس کے ایس ایچ او عمر اعوان نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کرملزم خاوند عرف بسم اللہ ولد شیر علی عمرانی کو گرفتار کرکیمقتول کا موبائل فون موٹر سائیکل برامد کرکے ملزم کو منجھوشوری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔