کرائمز
اوورچارجنگ؛ اکبر چوک پارکنگ سٹینڈ سے ایک شخص گرفتار
لاہور(اسٹاف رپورٹر) کرائمزپوائنٹ ڈاٹ کام کی نشاندہی پر پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی ہوئی ۔اکبر چوک پارکنگ سٹینڈ سے سید لطیف نامی شخص گرفتار ہوگیا مذکورہ شخص پارکنگ کی مد میں 5 گنا اضافی پیسے وصول کر رہا تھا۔موٹرسائیکل کے 10 کی بجائے 50 روپے وصول کئے جارہےتھے۔گاڑی کی پارکنگ فیس 30 کے بجائے 150 روپے وصول کررہاتھا۔ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن نے کارروائی کرکے1 کو شخص کو گرفتار کر لیاگرفتار شخص کی خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔