نئے بجلی کنکشن کے حصول کیلئے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق لازم
لاہور( نیوز رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کے لیے مزید سخت شرائط عائد کر دیں۔ ذرائع کے مطابق تمام کنکشنزکے حصول کیلئے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے،گھریلو،کمرشل، انڈسٹریل اور ٹیوب ویلز ودیگرکنکشنزپرٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق ہو گی،ٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق متعلقہ الیکٹرک انسپکٹرکی جانب سے کی جائے گی۔لیسکونے نئے کنکشن کے سسٹم کوالیکٹرک انسپکٹرکی رپورٹ کے ساتھ منسلک کر دیا۔ صارفین کوآن لائن درخواست جمع کروانے پرٹیسٹ رپورٹ دستاویزات کے ساتھ لگاناہو گی،الیکٹرک انسپکٹرکی جانب سے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق پرڈیمانڈنوٹس جاری ہو گا،ڈیمانڈنوٹس جمع ہونے پرلیسکوصارفین کومیٹرزسمیت دیگرمیٹریل فراہم کریگی۔میٹریل کی فراہمی پرصارفین کوبجلی کاکنکشن نصب کر کے دے دیا جائیگا۔