آنیوالے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کا پاکستان آمد کا خیرمقدم
ڈسکہ( میاں طارق) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے سعودی عرب سے آنیوالے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کا پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں توانائی، تعمیرات، زراعت، سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔حافظ محمد سلمان اعظم نے سعودی قیادت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ دینی، تاریخی اور قلبی وابستگیوں پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت، محبت اور اعتماد کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ آخر میںحافظ محمد سلمان اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس باہمی تعاون کو دونوں ممالک اور امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت، ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔