کرائمز

فیروزوالہ:حادثات میں 2 عورتوں سمیت 3افراد ہلاک ، 4 افراد زخمی

فیروزوالہ(نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 عورتوں سمیت 3افراد ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنیوالی خاتون اور کمسن بچے کو کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں خاتون جان بحق جبکہ اس کی کمسن بچی محفوظ رہی پولیس نے متوفیہ کی نعش ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال بجھوا دی۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں 2 موٹر سا ئیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر 2 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نوجوان اعجازشدید زخمی ہو گیاجسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی جبکہ حادثہ میں دوسری موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان زخمی ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button