واڑہ پیرانوالہ ، مجلس عزا برپا ،فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے
لاہور/ مانگا منڈی (سید ناظم رضا نقوی )مانگامنڈی واڑہ پیرانوالہ نقوی برادران مخدوم باوا سید مخدوم علی نقوی کی جانب سے 44 سالانہ مجلس عزا اختتام پذیر ہوگئی مجلس عزا سے خطاب بحرالمسائب ذاکر سید عامر عباس ربانی،ذاکراہلبیت ،ذاکر سید عمران حیدر کاظمی ،مصور غم ذاکر وسیم عباس بلوچ سمیت ملک بھر کے نامور ذاکرین عظام و علمائے کرام نے فضائل و مصائب محمد و آل محمد بیان فرمائے مجلس عزا میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی بانیان مجالس نقوی برادران کی جانب سے مومنین کے لیے بہترین وسیع لنگر حسینی کا انتظام کیا گیا اختتام مجلس پر ذاکر وسیم عباس بلوچ نے شبیہ ذوالجناح امام حسین علیہ السلام برآمد کروائی ماتمی سنگتیں نوحہ خوانی و سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنے مقررہ روٹ پر رواں دواں ایس ایچ او مانگا منڈی کی جانب سے مجلس عزا پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے