علاقائی خبریں

ریسکیو 1122 اوکاڑہ افسران کی یکجہتی کشمیر منتعقدہ تقریب میں شرکت

اوکاڑہ (وحید انصاری) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ و تمغہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع بھر میں یکجہتیِ کشمیر اور یومِ سیاہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کی۔ ریلیوں کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔مرکزی ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑہ سے ہوا جبکہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ریلیوں انعقاد کیا گیا۔ ریلیوں میں شامل شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں پاکستان کی عوام ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، جسے کشمیری عوام آج بھی یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔اختتام پر کشمیری شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی عوام اور ادارے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر فورم پر یکجہتی کا اظہار جاری رکھیں گے۔ یومِ سیاہ کے حوالے سے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ اور تحصیل اسٹیشنوں پر بھی یکجتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button