کرائمز
ڈیفنس،تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3افراد جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس سی کے علا قہ فیز 6 میں کوڑے والے ڈمپر اورموٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس فیز 6 رایا مارکیٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین افراد کو کچل ڈالا جس سے تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شاہ، ناصر سلیم اور محمد حفیظ کے ناموں سے ہوئی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق شواہد اکٹھے کر لیے گئے اور ڈمپر ڈرائیور کی تلاش کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیاگیا۔