کرائمز

غریب آباد میں مضرِ صحت گوشت کے فروخت کا انکشاف

سکھر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سکھر کے علاقے غریب آباد میں مضرِ صحت گوشت کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے غریب آباد میں واقع گوشت مارکیٹ کے ایک دْکان سے مئل اور بیمار جانوروں کا سڑیل گوشت دستیاب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس نے پورے علاقے میں شدید بدبو پیدا کر دی ہے اور رہائشیان سمیت راہگیروں کی حالت متاثر ہوئی ہے۔رہائشیوں کے مطابق اس دْکان کے مالک نے کئی مہینوں سے مئل اور بیمار جانور خرید کر اْن کا گوشت فریزر میں محفوظ کیا ہوا تھا۔ حال ہی میں جب وہ گوشت فریزر سے نکالا گیا، تو بدبو پورے علاقے میں پھیل گئی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ دْکان صرف اپنے علاقے میں نہیں بلکہ شہر کے دیگر حصوں میں بھی اس مضرِ صحت گوشت کی سپلائی کرتی رہی ہے، جس سے شہریوں میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے اس سنگین صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور لاپروائی کی وجہ سے شہر میں غیر معیاری اور مضرِ صحت گوشت کی فروخت معمول بن چکی ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ اس کے استعمال سے ہیپاٹائٹِس سمیت دیگر موذی امراض کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔ اخبارات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کرنا تھا، مگر مبینہ ملی بھگت اور اندرونی کمزوریوں کی بنا پر یہ ادارہ مؤثر ثابت نہیں ہو سکا۔متاثرہ تنظیموں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ، وزیرِ صحت، کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر سکھر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button