کرائمز

مائیکرو کالونی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، اہل خانہ یرغمال

سکھر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) مائیکرو کالونی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، اہل خانہ یرغمال،تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوپنڈ کی حدود مائیکرو کالونی میں دبئی کے نامور تاجر مرحوم نذیر احمد چوہان کے گھر میں مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی بڑی واردات کو انجام دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو تقریباً تین گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔ اس دوران ملزمان نے گھر سے سونا، تین لاکھ روپے نقد، تین عدد موٹرسائیکلیں، دو موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے مرحوم نذیر احمد چوہان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی، تاہم اہل خانہ کی چیخ و پکار پر ڈاکو قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں چھوڑے بغیر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی مگر ملزمان فرار ہو چکے تھے متاثرہ خاندان کے رکن زاہد چوہان کے مطابق پولیس کو فوری اطلاع دی گئی تھی، تاہم تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button