کرائمز

پریم نگر کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

قصور (کرائم رپورٹرا) کوٹ رادھاکشن کے نواحی علاقے پریم نگر کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ نامعلوم شخص سڑک پار کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار کار نے اُسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی جیب سے کوئی ایسی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اُس کی شناخت ہوسکے ۔ریسکیو عملے نے لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button