علاقائی خبریں
پیپلز پارٹی کے جیالے ہونے پر فخر ہے،جمیل منج
لاہور(نمائندہ خصوصی)رہنما پیپلز پارٹی پنجاب جمیل منج نے کہا ہے کہہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہم بھٹو شہید کے جیالے سپاہی ہیں ہم بھٹو شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کا کام ان کے نواسے بلاول بھٹو کی قیادت میں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد شہید زوالفقار علی بھٹو کا انقلابی نعرہ روٹی کپڑا اور مکان آج امریکہ نیویارک تک جا پہنچا اور اسی انقلابی نعرے کی وجہ سے آج ظہران ممدانی کو نیویارک کی عوام نے اسی انقلابی نعرے کی وجہ سے اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا اور بتا دیا کہ بھٹو شہید کے انقلابی نعرے روٹی کپڑا اور مکان پر عمل کرنے سے ہی بہتری آئے گی اور ترقی یافتہ ملک کے ترقی پذیر شہر نیویارک کو بھی آج اس کی اشد ضرورت ہے۔