کرائمز
ڈیری یونٹس کیخلاف کارروائی ، مقدمات درج، بھاری جرمانے عائد
کھاریاں(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف بیکریز، ریستورانوں اور ڈیری یونٹس کے خلاف کارروائی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ٹیم نے شہر بھر میں معائنہ کیا۔الجنت ڈیری سرگودھا روڈ پر مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کام سے روک دیا۔اسی طرح نیو گوندل سویٹس، بمبے چوپاتی، بارسلونا ریسٹورنٹ، گورمے بیکرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس پر صفائی کی ناقص صورتحال، ایکسپائر اشیا اور فوڈ ہینڈلنگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائی کے دوران 15 کلو المعیاد و مضر صحت خوراک تلف جبکہ 9مشکوک دودھ کے نمونے تجزیے کے لیے بھجوائے گئے۔