کرائمز
مبینہ مقابلے، ساہیوال میں ڈاکو ہلاک، لاہور میں زخمی
ساہیوال/ لاہور ( نامہ نگاران ) مبینہ پولیس مقابلہ میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا۔. تفصیلات کے مطابق چک 156/9-Lکے قریب رات کے وقت 3 ڈاکوراہگیر سے موٹرسائیکل 8700 روپے اورگھڑی چھین کر نائی والا بنگلہ کی طرف فرار ہوئے۔ پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو 150/9-Lکے قریب ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل سرفرازا حمد زخمی ہوگیا۔ جبکہ سرچ لائٹ کے ذریعے ایک ڈاکو مردہ حالت میںپایاگیا ۔دریں اثناء مصطفیٰ آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت عامر سجاد اور فرار ہونے والے کی شناخت وکی مسیح کے نام سے ہوئی۔